گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں نافذ ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہو گئی۔
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان ترامیم کے بعد اب پرسنل بیگج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور گفٹ سکیم کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی۔
وزارت تجارت نے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے سبب نئی ترمیم شدہ پالیسی آج ہی نافذ ہو گئی ہے۔
اب امپورٹ کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی۔ قانون مین ترمیم کر کے گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقرر مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: لودھراں میں والد کے قاتل بیٹے کو سزائے موت ہو گئی
گاڑیوں کی درآمد کی مدت700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم سیفٹی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے امپورٹ کی جا سکیں گی جہاں رہائش پاکستان منتقل کرنے والاسمندر پار پاکستانی مقیم ہوگا۔