سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Jan 15, 2026 | 11:11:AM
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اراکین پارلیمنٹ کیلئےگوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 569 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔