اراکین پارلیمنٹ کیلئےگوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکانِ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 15 جنوری 2026 مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اراکین اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم بی پر الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت آج 15 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس(ر) منصور علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں
گوشواروں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔