گرین لینڈ سے متعلق بیانات سنجیدہ ہیں، یورپی خودمختاری پر حملہ ناقابلِ قبول ہوگا، میکرون

Jan 15, 2026 | 00:30:AM
گرین لینڈ سے متعلق بیانات سنجیدہ ہیں، یورپی خودمختاری پر حملہ ناقابلِ قبول ہوگا، میکرون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پرسخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات کو ہرگز معمولی یا غیرسنجیدہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ اگر کسی یورپی ملک یا اتحادی کی خودمختاری کونقصان پہنچایا گیا تواس کے نتائج ایسے ہوں گے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ اپنی سرزمین اور اتحادیوں کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحانہ سوچ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان سامنے آیا تھا، جس پر یورپی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکرون کے بیان کو یورپی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: