عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام دیئے ہیں، پرویز الٰہی 

Jan 15, 2023 | 22:28:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پرویز الٰہی، گورنر، 3نام مانگے،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام مانگے ہیں ، عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام دیئے ہیں،عمران خان نے جو 3 نام دیئے ہیں ان پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ عمران خان نے احمدنواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیئے ہیں ،کل میٹنگ میں ان تینوں ناموں پر مزید مشاورت کی جائے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ اپوزیشن کے ساتھ 3 ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہو سکتا ہے، اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ سوچے تو تینوں نام موزوں ہیں ، تینوں ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوتا نظر آ رہا ہے۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الٰہی کا بھی خیال ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں،مسلم لیگ(ن)کا رونا دھونا چل رہا ہے، شہباز شریف کو گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی،عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، ہم نے گورنر پنجاب کو تینوں نام دینے ہیں، گورنر پنجاب تینوں نام حمزہ شہباز کو دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی رہنما پر تشددکے الزام میں پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار