’میرا دل یہ پُکارے آجا‘عائشہ کی اسی گانے پر نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Jan 15, 2023 | 15:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘عائشہ کی اسی گانے پر نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )’میرا دل یہ پکا آجا‘ پر ڈانس کرکے مشہور ہونے والی پاکستانی لڑکی عائشہ تاحال شہرت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔اُنہوں نے حال ہی میں کسی نجی تقریب میں شرکت کی ہے جہاں ایک بار پھر اسی گانے پر رقص کیا ۔لیکن ان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی جس کا اظہار انہوں نے اپنے کمنٹس کے زریعےکیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’سب کو ایف آئی اے رپورٹ کروں گی‘‘وائرل گرل عائشہ کی دھمکی

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ کسی نجی تقریب میں موجود ہے جہاں پہلے اس گانے کی دھن کو قوالی کی طرح پیش کیا گیا جہاں حاضرین محفل نے کافی نوٹ نچھاور کیے جس کے بعد عائشہ نے ایک بار پھر سے اسی گانے پر رقص کیا ہے لیکن یہ رقص پہلے کی طرح جاندار نہیں تھا۔

عائشہ اس گانے پر دوبارہ پہلے جیسی نزاکت نا ہو نے پر ایک صارف نے کہا کہ ’’ دوسری مرتبہ ڈانس کرنا بھول گئی ہیں‘‘۔

ایک اور صارف نے حیرانگی سے پوچھا کہ ’’ کیا اب یہ تقریبات میں جایا کریں گیَ‘‘۔

 یاد رہے کہ عائشہ نے اپنی دوست کی شادی میں سدا بہار گانے ”میرا دل یہ پکارے آ جا“پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی تھی۔