’’سب کو ایف آئی اے رپورٹ کروں گی‘‘وائرل گرل عائشہ کی دھمکی

Jan 09, 2023 | 12:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: "میرا دل یہ پکارے آجا" وائرل گرل عائشہ کا جھوٹی ویڈیوز چلانے والوں کےخلاف قانونی ایکشن
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے سدا بہار گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" کے ریمکس ورژن پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ نے ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے  ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔" تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایسی ہی رہوں گی تمہاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

 یاد رہے کہ عائشہ نے اپنی دوست کی شادی میں سدا بہار گانے ”میرا دل یہ پکارے آ جا“پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ کا ”میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے پر بولڈ ڈانس ، ویڈیو وائرل 

اب ان کی اسی گانے پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کافی بولڈ ڈانس کیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی ، یہاں تک کہ بھارت کے ٹک ٹاکر فیضان انصاری نے انہیں شادی کی آفر کردی اور نکاح خواں کو بلا کر فرضی نکاح کرکے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔