روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی۔۔۔بہروز سبزواری کی اہلیہ نے محفل لوٹ لی

Jan 15, 2022 | 21:00:PM
روبینہ اشرف، بیٹی کی شادی، بہروز سبزواری کی اہلیہ، شاندار ڈانس، محفل لوٹ لی،
کیپشن: اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ، ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں اداکارہ بہروز سبزاری کی اہلیہ نے شاندار ڈانس کرکے محفل لوٹ لی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہیں۔مینا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس ،بہروز سبزواری اپنی اہلیہ سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔سینئر اداکار کی اہلیہ نے گانے پر زبردست ڈانس کیا جس پر شرکا حیران رہ گئے اور خوب داد دیتے رہے جبکہ بہروز سبزواری اپنی اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے، سینئر اداکارہ کی اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان
 تقریب میں سینئراداکارشبیر جان اور صبا حمید کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، سینئر اداکار کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے گانے' منی بدنام ہوئی' پر ٹھمکے لگارہے ہیں، شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے اداکار کے ڈانس ٹھمکوں کو خوب انجوائے کیا جبکہ شبیر جان بھی مسکرارہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

یہ بھی پڑھیں: ساجن آگئے۔۔دلہا کو دیکھ کر دلہن بے قابو۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل