کراچی ۔۔ زمین کی کھدائی۔۔ جنگی اسلحہ۔۔ گولہ بارود برآمد

Jan 15, 2022 | 14:42:PM
کراچی، ضلع وسطی پولیس ، اولڈ سٹی ایریا ، گودام کی کھدائی ، دفنایا گیا  اسلحہ برآمد
کیپشن:  زمین میں چھپایا گیا اسلحہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں گودام کی کھدائی کرکے زمین میں دفنایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور ہیلی کاپٹر و ٹینک سمیت دیگر ہتھیاروں کے زنگ آلود پرزے برآمد کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی ضلع وسطی غلام مرتضیٰ تبسم کی سربراہی میں پولیس نے  لی مارکیٹ میں چینی کے برتنوں کے گودام پرچھاپہ مارا جہاں کھدائی کے دوران زمین میں دفنایا ہوا بڑی تعداد میں زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا،پولیس نے ایک پرانی بلڈنگ کے فرش کی کھدائی کی تو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ نکل آئی جو ایک اندازے کے مطابق کم از کم دس سال پہلے محفوظ کئے بغیر ہی زمین میں دفنادی گئی تھی۔ڈی ایس پی نیو کراچی معین الدین کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پرانی رائفلیں، پستول، ریوالور، اینٹی ٹینک، اینٹی ایئرکرافٹ، راکٹ لانچر اور اینٹی ٹینک گن سمیت دیگر ہتھیاروں کے پرزے شامل ہیں تمام اسلحہ جنگوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ہتھیار اگر درست حالت میں ہوتے تو بڑی تباہی کے لئے استعمال ہوسکتے تھے مگر یہ اسلحہ برسوں سے زمین میں دبا ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی تمام گولہ بارود کا معائنہ کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گودام مالک نے کس سے گودام کرائے پرحاصل کیا تھااس حوالے سےتحقیقات ہوگی، سراغ لگایا جائے گا کہ اسلحہ دفن کرتے وقت کون  گودام کا مالک تھا ۔

یہ بھی پڑھیںافسوسناک خبر۔۔سکول کا سفر سفر آخرت بن گیا۔۔ٹریلر  نے معصوم بچوں کے رکشہ کو کچل ڈالا