افسوسناک خبر۔۔سکول کا سفر سفر آخرت بن گیا۔۔ٹریلر  نے معصوم بچوں کے رکشہ کو کچل ڈالا

Jan 15, 2022 | 11:19:AM
  پنجاب ، بہاولپور، افسوسناک حادثہ ،ٹریلر ، رکشے میں تصادم ، 4 طلبا زندگی،بازی ہار گئے
کیپشن:  ٹریفک حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب کے شہر  بہاولپور میں افسوسناک حادثہ پیش آگیا جہاں تیز رفتار ٹریلر اور  رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار سکول جانیوالے بچے 4 طلبا زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  10 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  بہاولپور میں مسافر خانہ کے قریب ایک ٹریلر ایک رکشہ سے ٹکرا گیا جو بچوں کو ان کے سکول لے جا رہا تھا جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جس کے بعدرکشہ ڈرائیور سمیت شدید زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

افسوسناک حادثے کے بعد جائے حادثہ پر لوگوں اور بچوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث دل کو چھو لینے والے مناظر سامنے آئے۔ہر آنکھ نم ہو گئی،بچوں کے والدین پر غشی کے دورے۔

یہ بھی پڑھیںموسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی