موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Jan 15, 2022 | 10:13:AM
 محکمہ موسمیات ، 18 جنوری ، لاہور ، پنجاب ، شہروں ، بارشوں، پیشگوئی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی  ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق 2 روزہ سپیل منگل کو پنجاب پہنچے گا ، شمال مغربی ہواؤں اور نمی کے ساتھ آنے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسائے گا ، 18 جنوری کو داخل ہونے والا سسٹم 2 روز پنجاب میں بارشیں برسائے گا جبکہ شمالی علاقہ میں برف باری کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا۔

محکمہ موسمیات  کاکہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔موسمیات کے مطابق منگل رات سے جمعرات کے دوران مری گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران کے اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔

چترال ، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ ،گلگت ،وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ  بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا پھیلاو تیز۔۔۔سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی