شہر لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

Apr 21, 2024 | 12:11:PM
شہر لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم )شہر لاہور اور کراچی  میں تیز دھوپ  سے موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں ‎آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

 ماہرین کے مطابق ‎لاہور کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،‎‏‎کم سے کم درجہ حرارت 22 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
 شہر کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 70 ریکارڈ،‎ لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملکی سطح پر 34 ویں نمبر پر آ گیا۔
‎‏‎فیز 8 ڈی ایچ اے 104, فدا حسین 82 , ٹھوکر نیاز بیگ 76 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے12 مزدور زخمی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار  18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔