ضمنی انتخابات کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے ووٹرز کو پیشی آگاہ کردیا

Apr 20, 2024 | 21:01:PM
ضمنی انتخابات کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے ووٹرز کو پیشی آگاہ کردیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ضمنی انتخابات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وزیرستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم چند مقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوںچترال،دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، کرم اورجنوبی/ شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، جہلم اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہوسکتی ہے۔ جبکہ شام/رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان میں تیزہواؤں/آندھی اور جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم سکھر، کشمور اور جیکب آباد میں شام/رات کے اوقات میں آندھی/تیز ہواؤں اور جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا