حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

Feb 15, 2023 | 23:52:PM
 حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا
کیپشن: پٹرول(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام کیلئے ایک اور بڑی خبر،پیٹرول 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ،مٹی کا تیل 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا،لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا  کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

  اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ سپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ گر گیا

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو جائے گا۔