سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ گر گیا

Feb 15, 2023 | 18:37:PM
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ گر گیا
کیپشن: سونا اور چاندی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، عالمی مارکیٹ میں سونا اور ڈالر سستاہونے پر مقامی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ گر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستاہوکر 1837 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،ڈالر کی قیمت میں کمی سے سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

ایک تولہ سونا 3700 روپے سستا ہوگیا، ایک تولہ سونا گھٹ کر 1 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 3173 روپے کمی سے 1 لاکھ 64 ہزار 780 روپے کا ہوگیا، ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 2100 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 5.7  ریکارڈ

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے سستا ہوگیا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر267  روپے 34 پیسے پربند ہوا تھا،آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے سستا ہو کر 265 روپےکا ہوگیا ہے۔

کاروبار شروع ہوتے ہی  ڈالر 34پیسے سستا ہوکر  267.34 روپے سےہو گیا ہے ،اس کا بعد مزید کمی آتی گئی اور ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے تک گر گیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز  بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی  اور کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوکر 268.50 روپے کا ہوگیا تھا ۔