خواہش ہے میری کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئن بنے، اظہر محمود

Feb 15, 2023 | 16:46:PM
خواہش ہے میری کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئن بنے، اظہر محمود
کیپشن: کراچی کنگز کے شعیب ملک اور عماد وسیم جس انداز سے میچ آخر تک لے گئے یہ کوالٹی کرکٹ ہے, اظہر محمود
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دونوں میچز دلچسپ ثابت ہوئے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ٹورنامنٹ سخت مقابلوں والی لیگ بن کر ابھر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے شعیب ملک اور عماد وسیم جس انداز سے میچ آخر تک لے گئے یہ کوالٹی کرکٹ ہے۔

مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے وہ ٹیم مینجمنٹ میں کس کو منتخب کرتے ہیں، بطور پاکستانی ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8 میں مقابلے سنسنی خیز ہوں گے، وسیم اکرم

اظہر محمود نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ سے قبل پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں، شعیب ملک کی جارحانہ کرکٹ پر گہری نظر ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں کافی کیچز ڈراپ ہوئے ہمیں فیلڈنگ میں مہارت کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنگز سے مقابلے کیلئے کولن منرو، پال اسٹرلنگ اور دیگر غیرملکی کھلاڑیوں سے بھی بہتر توقعات ہیں، خواہش ہے کہ میری کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئن بنے۔