جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانیوں کے رشتے کروانے کا انکشاف

Feb 15, 2023 | 10:02:AM
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ  اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے۔

گزشتہ روز جمائما کی   فلم "What’s Love Got to Do with It"  کا  لندن میں پریمیئر ہوا جس کے  ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ  انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔

ضرور پڑھیں :نکی تمبولی کی نئی یڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور  وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے  جلد پاکستان جانے کے   ارادے کا بھی اظہار کیا۔