پی ایس ایل 8، پلاٹینیم کیٹیگری کیلئے انتخاب مکمل

Dec 15, 2022 | 19:34:PM
پاکستان سپر لیگ، پی ایس ایل، پلاٹینیم کیٹیگری ،انتخاب مکمل ،
کیپشن: پی ایس ایل8
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی پلاٹینیم کیٹیگری کیلئے انتخاب مکمل کرلیاگیا.
پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ تقریب کراچی میں ہوئی۔ پی ایس ایل کی 6 ٹیموں نے پلاٹینیم کیٹیگری سے ایک ایک بیٹر کھلاڑی کا انتخاب کیا۔
پلاٹینیم کیٹیگری میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجہ پکسا کا انتخاب کر لیا جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش بیٹر الیکس ہیلز کا اور لاہور قلندرز نے فخر زمان کو لے لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سری لنکن اسپنر ہسارنگا کو چنا اور ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔
پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8واں سیزن 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کی 6 ٹیموں نے پلاٹینیم کیٹیگری سے ایک ایک باﺅلر کا انتخاب کیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں عمران طاہر کو منتخب کیا ، کوئٹہ گلیڈیٹر نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نسیم شاہ ، ملتان سلطان نے پلاٹینیم کیٹیگری میں جوش لٹل،اسلام آباد نے پلاٹینیم کیٹیگری میں رحمان اللہ گرباز ، پشاور ظلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں روومین پوویل کو منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خریدارروں کیلئے بری خبر، سونا مزید مہنگا، ریکارڈ قائم کردیا