خریدارروں کیلئے بری خبر، سونا مزید مہنگا، ریکارڈ قائم کردیا

Dec 15, 2022 | 18:30:PM
سونے کی قیمت، ملکی تاریخ، بلند ترین، سطح پر پہنچ گئی، ریکارڈ قائم،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ریکارڈ قائم کر دیاگیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں مہنگا ہوگیا ،ملک میں سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 400 روپے کا ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 46 ہزار 948 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1990 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 1778 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتقال کی جھوٹی خبروں پر معروف اداکار نے خاموشی توڑ دی