باجوڑ ، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے21 افرادجاں بحق
18 کی لاشیں برآمد ، 3افراد کی تلاش جاری ،واقعہ میں 3 زخمی ، 4 مکان تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان)باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے21 افرادجاں بحق،18 کی لاشیں برآمد ۔ 3افراد کی تلاش جاری ۔واقعہ میں 3 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 4 مکان تباہ ہوگئے۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پہاڑی تودہ گرنے سے راستے بند ہوگئے تھے جنہیں پیدل مسافت سے عبور کیا گیا۔ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔فرنٹیئر کور نارتھ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کےلئے خیمے اور دیگر ضروری سامان پہنچایا ،عوام نے خیر مقدم کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔جنازے میں رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی ، قبائلی عمائدین او رمقامی لوگوں نے شرکت کی۔
حادثے میں زخمی ہونیوالے 3 افراد کو خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔2 زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیاہے۔ جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانولہ :حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے دو ملزمان گرفتار