سرانور پرویز پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیت
پاکستان کے40 بڑے ارب پتی کاروباری گروپوں اور20 بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی رینکنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی جس کے مطابق بیسٹ وے گروپ کےسرانور پرویز پاکستان کےامیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے40 بڑے ارب پتی کاروباری گروپوں اور20 بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی رینکنگ جاری کردی،جس کے مطابق بیسٹ وے گروپ کےسرانور پرویز پاکستان کےامیر ترین کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نےپاکستان میں3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن گروپ پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے جس کی سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے،میاں منشاء پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں،اس فہرست کے مطابق سید بابرعلی کا شمار40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے، گوہر اعجاز پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

ٹبہ گروپ ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کاتیسرا امیر ترین گروپ ہے، پاکستان ٹوبیکو گروپ پاکستان کا چوتھا امیر ترین کاروباری گروپ ہے جس نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ابراہیم گروپ کےمیرشکیل پاکستان کی پانچویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں،ابراہیم گروپ نے ایک ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آغا خان گروپ 954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹا امیر ترین گروپ ہے، میاں منشاء پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان میں 920 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیکجز گروپ کے سید بابرعلی کا شمار40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے،وہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں، فاطمہ گروپ کے فواد مختار دوسری بڑی اورگوہر اعجاز پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت ہیں، لیک سٹی ہولڈنگ کے مالک گوہر اعجاز 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروباری مالک ہیں۔

سردار یاسین ملک ، حبیب اللہ خان ، شیخ محمد جاوید، عقیل کریم ڈھیڈی ، بشیر جان اور میاں عامر محمود بھی پاکستان کی ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں،ان کے علاوہ نسرین قصوری ، جہانگیر ترین اور علیم خان کا شمار بھی پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داؤد گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 39 کروڑ ڈالرز ، میزان گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 38 کروڑ ڈالرز اور عارف حبیب گروپ کی ایک ارب 57 کروڑ ڈالرز ہے، آغا خان گروپ ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز کا مالک ہے، اٹک گروپ ایک ارب 35 کروڑ ڈالرز ، پاکستان ٹوبیکو گروپ ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ، سفائر گروپ کے میاں عبداللہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ، لاکھانی گروپ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ، ہاؤس آف حبیب ایک ارب 17 کروڑ ڈالرز اور میر ابراہیم گروپ ایک ارب 12 کروڑ ڈالرز کے کاروبار کا مالک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ
پاکستان کے 22 کھرب پتی کاروباری خاندانوں میں سے آج 5 خاندان موجود ہیں، گذشتہ 50 سالوں میں 35 نئے ارب پتی کاروباری خاندان سامنے آچکے ہیں، سید بابر علی ، حبیب رفیق ، حسین داؤد،طارق سہگل گروپ کا شمار آج بھی ارب پتی خاندانوں میں ہوتا ہے۔