نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا

Aug 15, 2023 | 01:06:AM
نگراں وزیراعلی بلوچستان کا تقرر، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ کے درمیان نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔

اس ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناموں پر مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماوں نے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر اتفاق 

ذرائع کے مطابق میر عثمان بادینی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے اب تک مظبوط ترین امیدوار ہیں۔

 میر عثمان بادینی 

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا۔