نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر اتفاق 

Aug 14, 2023 | 23:05:PM
نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر اتفاق 
کیپشن: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقرسندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ ہونگے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار میں مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر رعنا انصار وزیراعلیٰ ہاو¿س پہنچی،رعنا انصار کے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی بھی موجود ہیں،اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں جسٹس (ر)مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق پی ٹی آئی رہنما اور وزیر داخلہ بھی جہانگیر ترین کے جہاز پر سوار ہو گئے