ماڈل نایاب قتل کیس کا معمہ حل۔سوتیلا بھائی ہی مجرم نکلا۔مارنے کی اصل وجہ بتادی

Aug 15, 2021 | 11:30:AM
ماڈل نایاب قتل کیس کا معمہ حل۔سوتیلا بھائی ہی مجرم نکلا۔مارنے کی اصل وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں ماڈل نایاب قتل کیس کا معمہ حل ہوگیا ،سوتیلے بھائی نےغیرت کے نام پر پہلے اپنی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھرگلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نایاب کےسوتیلے بھائی اسلم نے اپنی بہن کو مارنے کے بعد کپڑے اتارے تاکہ زیادتی کا رنگ دیا جاسکے،ملزم قتل کیس میں مدعی بھی ہے اور زیر حراست ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے،مقتولہ کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سے میچ ہوئے ،مقتولہ کے بھائیوں کے فنگر پرنٹس فرانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔چالاک ملزم نے نایاب کی دوستوں سے لڑائی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کیا اور واقعے کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، نایاب دعوت سے واپس آگئی اور اسی رات اپنے بھائی کو فون کیا، سوتیلے بھائی نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق ماڈل کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی جس پر زیادتی کا شک کیا جا رہاتھا مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے ۔ 

 خیال رہے کہ ماڈل نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کولاہورکے علاقے ڈیفنس پیش آیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: 6اوباشوں کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی۔بعد میں کیا کیا جانیے!