عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کردیا

Apr 15, 2026 | 16:07:PM
 عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہونےوالےکنسرٹ کامختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہاہے، وائرل ویڈیو میں گلوکار نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ دعا کرو! جب بھی شادی ہو تو آپ کو خیر خیریت سے بتا دوں۔
اس کے ساتھ ہی گلوکار نے ہلکے پھلکے انداز میں مداحوں کو شادی میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ میری شادی میں باراتی بن کر آنا، یہ سنتے ہی مداحوں نے اس بات کو ایک بار پھر ہانیہ عامر سے جوڑ دیا اور اداکارہ کے نام کے نعرے زور و شور سے بلند کیے۔

یہ بھی پڑھیں:لازوال دھنوں کے خالق موسیقار امجد بوبی کوبچھڑے 21برس بیت گئے
مذکورہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ ان کی شادی کا کوئی اشارہ ہو، تاہم گلوکار و اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔