کاشتکاروں کیلئے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغازہوگیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہناہے کہ ابتدائی مرحلے میں 3102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کردی گئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔
اس سکیم کے لئے صوبے میں 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ جبکہ 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر اخراجات میں کمی ہو گی جس سے کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا تاہم تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب راشن کارڈ پروگرام؛ 12 لاکھ بینک اکاونٹس کھل گئے، 22 ارب روپے منتقل
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔