پریانکا چوپڑا کے پیغام پر عدنان صدیقی بھی بول پڑے

Apr 15, 2023 | 16:48:PM
پریانکا چوپڑا کے پیغام پر عدنان صدیقی بھی بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ایشیائی خاتون کہنے والے پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی ہدائتکار شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کی مشہور سیریز سٹار وارز کی ہدایتکار منتخب ہوئیں جس پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جو سٹار وارز فلم کی ہدایت کار کے طور پر منتخب ہوئیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کی مشن امپوسیبل 7 میں کام کرنے کی پیشکش کس اداکار نے ٹھکرائی؟ انکشاف ہو گیا

پریانکا چوپڑا کے اس مبارکبادیہ پیغام پر سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں بھارت سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منیشن کرتے ہوئے کہا کہ ’احترام کے ساتھ آپ کی معلومات میں اضافہ کر دوں کہ شرمین عبید چنائے جنوبی ایشیائی خاتون ہونے سے پہلے پاکستانی ہیں بالکل اسی طرح جس طرح آپ کو جب موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے سے پہلے بھارتی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اپنی قومیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ آسکر ایورڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ ہالی ووڈ کی مشہور سیریز سٹار وارز کی فلم ڈائریکٹر منتخب ہوئی ہیں۔