نگران وزیراعلیٰ کا 2900 نرسز کو ایک سال میں ٹریننگ دینے کا اعلان 

Sep 14, 2023 | 16:00:PM
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 2900 نرسز کو ایک سال میں ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید،درنایاب)  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2900 نرسز کو ایک سال میں ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پوچھا کہ کتنی نرسز کو باہر بھیجا جارہا ہے پتہ چلا کہ نرسز کو باہر نہیں بھیجا جاتا، ہم نے این او سی دیا جس کے تحت نرسز باہر جارہی ہیں۔ 

ہم اپنی نرسز کو سپورٹ کریں گے اگر وہ باہر جانا چاہتی ہیں تاکہ وہ دوسرے ملکوں میں جا کر پاکستان کا نام روشن کریں۔ نرسز کے باہر جانے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرادیں۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انڈس ہسپتال ملتان میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں بھی نرسز کالج کا آغاز کر رہے ہیں۔  نرسز کے ہاسٹل کے حالات کافی خراب ہیں ، مجھے امید ہے 3 ماہ میں آپ کے ہاسٹل بہتر ہوجائیں گے۔ ہماری نرسز کی ڈیمانڈ پوری دنیا میں ہے۔ عربی اور انگلش لازمی سکیں ،اس سے بیرون ملک آپ کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  سیکرٹری ہیلتھ اور منسٹر ہیلتھ سے درخواست ہے نرسز کی تعداد بڑھائیں۔ ایک لاکھ تک نرسز کی تعداد لے کر جانا میری خواہش ہے۔

فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ، گنگا رام ہسپتال کا دورہ 

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےفاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈاور گنگا رام ہسپتال کا اڑھائی گھنٹے تک طویل دورہ کیا،وزیراعلی محسن نقوی مریضوں اورتیمارداروں کی شکایات اور نئی عمارت میں نقائص دیکھ کر شدید برہم ہوگئے،ایم ایس ہسپتال،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایکسین کی سرزنش کی گئی،تینوں کو سخت وارننگ دی۔
فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈکی ایمرجنسی،وارڈز سمیت 8فلور اور2بیسمنٹ کا معائنہ کیا، ایک ایک فلور پر گئے اور فنشنگ کے کاموں کاجائزہ لیا۔