ایشیا کپ : پاکستان اور سری لنکا میچ میں بارش کا کتنے فیصد امکان ؟  

Sep 14, 2023 | 08:41:AM
 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے, جس کے مطابق  بارش ہونے کا 86 فیصد امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے, جس کے مطابق  بارش ہونے کا 86 فیصد امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جائے گا، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشیا کپ، زمان خان نے ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملنے کو خوش آئند قراردیدیا

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔