ایشیا کپ، زمان خان نے ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملنے کو خوش آئند قراردیدیا

Sep 13, 2023 | 23:40:PM
ایشیا کپ، زمان خان نے ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملنے کو خوش آئند قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو میں ٹیم کے ہوٹل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میڈیا سے بات کرتے ہوئے زمان خان نے ایشیا کپ میں ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ" اپنے سینئرز کی رہنمائی سے میدان میں اتریں گے، پاکستان کی جیت کے لیے جان لڑا دیں گے.

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے،میڈیکل پینل کو نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس سے انجری کا درست اندازہ ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ،سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان، 5 بڑی تبدیلیاں

علاوہ ازیں حارث رؤف کی پسلیوں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔