سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں نے والد کے وصیت نامے کو جعلی قرار دے دیا

Oct 14, 2025 | 11:44:AM
سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں نے والد کے وصیت نامے کو جعلی قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جائیداد سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

بچوں کا مؤقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔ ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں، جس سے اس کی صداقت پر شبہ پیدا ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارہ ہائی،جے  یو آئی نے حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

درخواست میں پریا کپور، ان کے بیٹے، سنجے کی والدہ رانی کپور، اور شردھا سوری مارواہ کو فریق بنایا گیا ہے، جنہیں 21 مارچ 2025 کو تحریر کردہ وصیت کی ایگزیکیوٹر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

بچوں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ وصیت سنجے کپور کے ذہن یا ہاتھ کی نہیں بلکہ ایک شخص نیتن شرما کے کمپیوٹر سے تیار کی گئی، جس کا سنجے کپور سے کوئی تعلق نہیں۔

عدالت نے پیش کردہ شواہد کو قابلِ غور قرار دیتے ہوئے وصیت کی اصلیت پر سنگین سوالات اٹھائے اور کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔