سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر چین کے شکرگزار ہیں: بلاول بھٹو زرداری

Oct 14, 2022 | 18:58:PM
 سیلاب متاثرین, امداد , چین , بلاول
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری سے چینی ماہرین کے ایکسپرٹ گروپ کی ملاقات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی جائزہ رپورٹ بنانے کیلئے ڈیزاسٹر منجمنٹ اور فلڈ کنٹرول کے ماہرین پر مشتمل چین کے سینئر ایکسپرٹ گروپ کی پاکستان آمد، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ماہرین کے ایکسپرٹ گروپ نے ملاقات کی۔

چین کے ایکسپرٹ گروپ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا حتمی تعین بحالی کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگا،  پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد پر چین کا شکرگزار ہے۔