برازیل میں خاتون باڈی بلڈر ہوئی پراسرار موت کا شکار، وجہ کیا بنی؟ جانیے

Nov 14, 2025 | 23:27:PM
برازیل میں خاتون باڈی بلڈر ہوئی پراسرار موت کا شکار، وجہ کیا بنی؟ جانیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برازیل کی معروف نیوٹریشنسٹ اور باڈی بلڈر انفلوئنسر ڈیانا اریاس پراسرار موت کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہارگئیں، ذرائع کے مطابق خاتون مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو ریاست ریو ڈی جنیرو کے شمالی حصے کیمپس میں پیش آیا۔ 39 سالہ ڈیانا اریاس کی لاش ان کے رہائشی کمپلیکس کے حصے میں ملی۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپارٹمنٹ سے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے جسم پر متعدد کٹ لگے ہوئے پائے گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیانا اسپتال سے طبی اجازت کے بغیر چلی گئیں، اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی موت کی اطلاع موصول ہوئی،ڈیانا اریاس انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور فٹنس و باڈی بلڈنگ کے حوالے سے مشہور تھیں۔

حکام نے ان کی موت کے حالات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، اور پولیس تحقیقات جاری ہے کہ یہ حادثہ تھا یا خودکشی۔