دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19  ٹیم کا اعلان 

Nov 14, 2025 | 22:25:PM
دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19  ٹیم کا اعلان 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ویمنز 3 سے 12 دسمبر تک 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی،ویمنز انڈر 19 کھلاڑی 15 نومبر سے 14روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گی۔

ٹریننگ کیمپ ہیڈ کوچ محمد مسرور کی قیادت میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہوگا،سابق پاکستان ویمنز کھلاڑی جویریہ رؤف  ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز شعیب خان اور نعیم طیب بالترتیب بیٹنگ اور بائولنگ کوچ ہوں گے۔

20 ممکنہ کھلاڑیوں میں چھ بیٹر، چار فاسٹ باولر، پانچ سپنر، تین آل راؤنڈر اور 2 وکٹ کیپر شامل ہیں، کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس کے مختلف سیشنز کروائے جائیں گے۔ 

ویمنز انڈر 19 کھلاڑی کیمپ کے دوران پریکٹس ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلیں گی، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور فٹنس اور سکلز کیمپ کی بنیاد پر کی گئی،دورہ بنگلہ دیش اگلے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایشیا کپ رائزنگ سٹارز : پاکستانی شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے ہرادیا