کاروباری ہفتے کے آخری روزسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 651 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 308 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2473 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی،ڈالر 280.77 روپے سے کم ہوکر 280.75 روپے پر آگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے سربراہ مقرر