اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد حادثے میں جاں بحق

قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے

Nov 14, 2022 | 12:14:PM
 ٹریفک حادثے , اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ,ریسکیو 1122
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی  وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ضرور پڑھیں : ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 53 زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔