بائیولوجی خاتون ٹیچر کی طالب علم کیساتھ غیراخلاقی حرکات، پول کھلنے پر سکول میں کھلبلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی خاتون ٹیچر کو طالب علم کے ساتھ جسمانی تعلقات کا گھنائونا کھیل رچانے پر گرفتار کر لیا گیا، معاملہ سامنے آنے پر سکول میں ہلچل مچ گئی۔
امریکی پولیس نے 25 سالہ ٹیچر مارس نکولس کو گرفتار کر لیا، اس پر طالب علم کے ساتھ سکول کیمپس اور بعد میں ہمر گاڑی کے اندر تعلقات بنانے کا الزام ہے،مارس نکولس جارجیا کے ڈگلس کاؤنٹی میں واقع الیگزینڈر ہائی سکول میں بائیولوجی پڑھاتی تھی۔
پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ اس نے ایک طالب علم کے ساتھ کم از کم دو بار جسمانی تعلقات قائم کیے۔ حکام کے مطابق ٹیچر طالب علم کی نگرانی اور نظم و ضبط کی ذمہ داری بھی سنبھالتی تھی، اس لیے اس معاملے کو زیادہ سنگین مانا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان