ایچ آئی وی کیسز تحقیقات کیلئے ٹاسک فورس کااجلاس  ،تکنیکی شراکت داروں کو ذمہ داریاں تفویض 

May 14, 2026 | 18:35:PM
ایچ آئی وی کیسز تحقیقات کیلئے ٹاسک فورس کااجلاس  ،تکنیکی شراکت داروں کو ذمہ داریاں تفویض 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک )ایچ آئی وی کیسز اور وزیراعظم کا نوٹس،وزیراعظم کے ہدایت پر ایچ آئی وی کیسز تحقیقات کیلئے قائم  ہائی لیول ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس  ہوا،اجلاس وزیر مملکتِ صحت ڈاکٹر مختار اور کوچیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر صدارت ہوا ،ارکان ٹاسک فورس، وفاقی و صوبائی اداروں، ماہرینِ صحت، متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں تکنیکی شراکت داروں کو واضح ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سی آئی او ڈریپ وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے شرکت  کی، ٹاسک فورس نے کہاکہ ملک میں ایچ آئی وی پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے اہم اور ہدفی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،  ملک میں ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔

ٹاسک فورس ارکان کاکہناتھا کہ نیشنل پبلک ہیلتھ لا کا مسودہ تمام ٹاسک فورس ارکان کے ساتھ اتفاقِ رائے کیلئے شیئر کیا جائے گا، ممکنہ پھیلاؤ کا اندازہ لگانے کیلئے ریپڈ اسیسمنٹ/سروے کا جامع طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی؟  بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ٹیگز: