عازمین حج قربانی پرکتنی رقم خرچ کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رواں سال حج کے موقع پر قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستانی عازمین حج رواں برس مجموعی طور پر قربانی پر تقریباً 9 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کریں گے جو سعودی ریال میں 12 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار بنتے ہیں۔
اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج کے موقع پر قربانی ادا کریں گے، ہر حاجی کم از کم ایک جانور قربان کرے گا،فی عازم حج قربانی پر اخراجات 720 ریال ہوں گے، پاکستانی روپے میں فی کس قربانی اخراجات تقریباً 53 ہزار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس؛ سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور
سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اسکیم کے عازمین کی قربانی پر 6 ارب 34 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار روپے اخراجات آئیں گے جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے 60 ہزار عازمین قربانی پر4 کروڑ 32 لاکھ ریال خرچ کریں گے، نجی حج اسکیم کے عازمین کی قربانی کے اخراجات 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوں گے۔