نواب شاہ : مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

May 14, 2026 | 13:25:PM
نواب شاہ : مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نواب شاہ میں قاضی احمد کی مویشی منڈی میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران بیل کی ٹکر لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔

 واقعے کے بعد بچے کی لاش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ کیلئےمویشی منڈیاں سج گئیں،جانوروں کی قیمت میں اوسطاً کتنااضافہ ہوا؟

مویشی منڈی میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اٹک شہر میں عید الاضحی کے موقع پر لگائی گئی منڈی مویشیاں میں زیادہ رش کے سبب قربانی کے بیل نے 15 سالہ سعادت کو ٹکر مار دی تھی۔

ٹکر لگنے کی وجہ سے 15 سالہ لڑکے کا پاؤں شدید زخمی ہو گیا تھا، منڈی مویشیاں میں موجود ریسکیو پوسٹ میں ریسکیو اہلکاروں نے فوراً لڑکے کو طبی امداد فراہم کی تھی۔