خوشی ہے قوم متحد ہو چکی،اختلاف اگر ہے تو مثبت تنقید ہونی چاہیے، چوہدری سالک حسین 

May 14, 2025 | 22:48:PM
خوشی ہے قوم متحد ہو چکی،اختلاف اگر ہے تو مثبت تنقید ہونی چاہیے، چوہدری سالک حسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر  سمندر پار پاکستانیز  چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ جس دن سے فتح ملی ہے اسی دن سے خوشی ہے قوم متحد ہو چکی ہے،دل دکھی تھا پہلے قوم ہماری بکھر رہی تھی،خطرہ تھا حالات بڑے خراب سے تھے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں متحد رہنا چاہئے،اختلاف اگر ہے تو مثبت تنقید ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ایک تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر گالم گلوچ پروگراموں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت افسوسناک ہے ہم اپنے جوانوں اور بچوں کو کیا  پیغام دے رہے ہیں،ہمارے نوجوانوں میں اخلاق ،سوچ کی بڑی کمی آئی ہے،نوجوان کہتا ہے کہ ملک سے باہر جائیں،ہم اپنی وزارت میں بڑی تبدیلی لے کر آئے ہیں، ہنر مند افراد کی ضرورت ہے اور اس کو سپورٹ کر رہے ہیں،باہر  کےممالک میں پاکستان کیلئےایک لاکھ نوکریاں ہر وقت ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پہلے دن ہمارے وزیراعظم نے کہا ثبوت ہیں تو سامنے لاو لیکن بھارت کو غلط فہمی تھی،وہ بھول گئے تھے کہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے جو ان کے پاس نہیں ہے،یہ جہاز کا معاملہ نہیں کہ کون سی ٹیکنالوجی بہتر ہے، یہ ہمارے ایمان کی قوت ہے اور جذبہ ہے،اللہ نے ہمیں کامیابی دی ،اس واقعے کو گنوانا نہیں چاہیے،سیاستدانوں کا کام ہے کہ ہم ایسی بات کریں جو آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ہو۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے پاکستان افواج اور پاکستان کیلئے بھرپور نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: