اداکارہ مایا علی اوربلال اشرف کی شادی کی افواہیں

May 14, 2025 | 16:40:PM
اداکارہ مایا علی اوربلال اشرف کی شادی کی افواہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی اوراداکار بلال اشرف کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

معروف اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف کی دوستی کافی عرصے سے خبروں میں ہے،دونوں کو کافی اشتہارات میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیاہے،اب ان  دونوں کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل سیزن 10 کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا،جس کے بعد مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اب شادی کا اعلان بھی کرہی دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں،ایک صارف نے درخواست کی کہ کوئی ان کی شادی کروا دو پلیز۔

یہ بھی پڑھیں:گلین میکسویل کیساتھ شادی پر پریتی زنٹا کا جواب سامنے آگیا

سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کے زور پکڑنے کے باوجود دونوں فنکاروں نے فی الحال اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔