وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

May 14, 2025 | 15:29:PM
وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور   آرمی چیف  نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی ’’معاشی کرشمہ‘‘ قرار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ، اور اعلی سول و عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

 شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا،معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 وزیر اعظم کو لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا،قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا،شہباز شریف کا جوانوں سے ملاقات، مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا،ان کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں،شہداء ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں، قوم ان کی مقروض رہے گی، وزیراعظم

بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی،جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا،الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔