محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

May 14, 2025 | 09:15:AM
محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے  نے  ملک کے بیشتر حصوں میں 15 مئی سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ۔
  تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر حصوں میں 15 مئی سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ،جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے   ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں .

یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ، برطانیہ سے اہم خبر آگئی

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ 

15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  کی پیشگوئی کی ہے ۔