کورونا خطرات۔۔ سلمان خان نےمداحوں کو  پیغام دے دیا

May 14, 2021 | 13:18:PM
 کورونا خطرات۔۔ سلمان خان نےمداحوں کو  پیغام دے دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی فلمسٹار   سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرور کرائیں۔

اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ وہ کوئی ماہر نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ جب تک کسی بھی انسان میں کورونا کا وائرس موجود ہے اسے ختم ہونا چاہیے اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم ویکسینیشن کرائیں گے۔ ان کے والدین نے ویکسینیشن کا تمام عمل مکمل کرلیا ہے اور وہ خود بھی 10 روز بعد ویکسین کی اگلی خوراک لینے جائیں گے۔سلمان خان نے کہا کہ وہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اور اگر انہیں یہ ویکسین مل گئی تو وہ لوگوں کی ضرور مدد کریں گے۔

  واضح رہے کہ کورونا وبا کے باوجود سلمان خان نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر اپنی فلم ریلیز کی ہے۔ ان کی فلم ’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ ریلیز ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ سٹار عامر خان ماضی میں کیا کرتےتھے؟۔ راز سے پردہ اٹھ گیا