سول ہسپتال مٹھی کے سینئیر ڈاکٹر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے

Mar 14, 2026 | 17:10:PM
 سول ہسپتال مٹھی کے سینئیر ڈاکٹر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے
کیپشن: مٹھی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے کوارٹرز مین سے ایک میں ڈاکٹر کی لاش ملنے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جو آر جونیجو) سول ہسپتال مٹھی کے سینئیر ڈاکٹر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

تھرپارکر کے سول ہسپتال مٹھی کے ایک سینئیر ڈاکٹر  کی لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔

ڈاکٹر عبدالکریم شیخ ڈاکٹروں کے لئے بنائے گئے کوارٹروں میں سے ایک میں رہ رہے تھے۔

آج ان کے کوارٹر سے ان کی لاش ملی ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔  پولیس اہلکاروں نے لاش کا معائنہ کیا ور سارے کوارٹر کا مکمل جائزہ لیا۔   پولیس نے لاش کو ہسپتال پہنچایا اور اس معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔