ایران سکول حملہ،ہیومن رائٹس واچ نے امریکی فوج پر سوالات اٹھا دیئے

Mar 14, 2026 | 10:53:AM
ایران سکول حملہ،ہیومن رائٹس واچ نے امریکی فوج پر سوالات اٹھا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن سارہ یاگر کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے ایران میں سکول پر حملے سے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔

سارہ یاگر نے کہنا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حملہ کرنے والوں نے جان بوجھ کر بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ نہ بھی بنایا ہو تو اسے غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 یہ بھی پڑھیں:روسی تیل  کی فروخت،اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا

ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتی جو کہ اس معاملے میں نہیں کی گئیں۔

سارہ یاگر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی جانب سے ہوا، تنازعات کے دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔