سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے

Mar 14, 2023 | 09:20:AM
ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہوئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

 حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔