عوام کو ریلیف فراہم کرنا مشن،مہنگائی کو کنٹرول کرینگے: شہباز شریف

Mar 14, 2023 | 01:00:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لئے۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں غریب اور متوسط طبقےکو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے،اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی، موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی.

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کا پروگرام تیار کر لیا گیا،پروگرام کے تحت موٹر سائیکل و رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

وزیرِ اعظم  نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا،اسکیم کے تحت اسلام آباد کے 10لاکھ لوگوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا،وزیرِ اعظم نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا استعفیٰ آ گیا

 شہباز شریف نے کہا کہ  رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں رمضان کے دوران مفت آٹے کی فراہمی کی جائے گی جس کیلئے پروگرام حتمی مراحل میں ہے، اس اسکیم سے اسلام آباد کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا. 

اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.