صحافیوں پر تشدد ،کارروائی نہ ہونے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی

Mar 13, 2023 | 18:59:PM
 صحافیوں پر تشدد ،کارروائی نہ ہونے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی
کیپشن:  اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان وڑائچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالتی احاطہ میں صحافیوں پر تشدد پر کارروائی نہ ہونے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی ہو گئے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

عثمان وڑائچ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کی عدالت میں وفاق کی نُمائندگی کر رہے تھے،پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کام شروع کیا۔ 

 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان وڑائچ  کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفی دیا ہے،صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے ،کچھ میری ذاتی وجوہات بھی ہیں جن کی بنا پر بات استعفی تک پہنچی۔

یہ بھی پڑھیںہفتے کے پہلے دن، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور کاروبار میں مثبت تبدیلی